ابنا: شام کے وزیر خارجہ نے آج ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت مشرق وسطی بارود کے ڈھیر پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ شام کو القاعدہ کا دوسرا اڈا بنانا چاہتا ہے تا کہ علاقے کے دوسرے ممالک کے خلاف بھی کاروائياں کرسکے۔ ولید المعلم نے کہا کہ دمشق غیر مشروط طور پر جینوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کن بہانوں سے شام پر حملے کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ سارے بہانے اس سے قبل عراق میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے بھی اس پریس کانفرنس میں شام کے خلاف حملوں پرخبردار کیا۔ لاوروف نے کہا کہ ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ دہشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئےہیں۔ واضح رہے روس نے شام کا حلیف ہونے کے ناطے شام میں ہرطرح کی فوجی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ ......./169
8 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461196
شام کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر شام پرحملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔